پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
Web Desk
5 February 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 5 فروری کو یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جبکہ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائی جا سکے۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے دوران ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد کشمیری شہری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی، گھروں اور کاروباری مراکز کو نذر آتش کیے جانے کے باوجود کشمیری عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام اس جدوجہد میں اکیلے نہیں۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور پوری قوم ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026