LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

دعا ہے پاکستان، امریکا و ایران کی صلح کروانے میں کامیاب ہو: یوسف رضا گیلانی

Web Desk

27 March 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ پاکستان ان دونوں ممالک کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہو جائے، کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کی صورت میں نہ صرف خطہ بلکہ عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنی سرکاری گاڑی کے حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی تمام مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق خریدی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نہ صرف چیئرمین سینیٹ بلکہ اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی قانون کے مطابق سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، لہٰذا اس معاملے کو بلاوجہ متنازع بنانا درست نہیں۔