یمنی حوثی بھی میدانِ جنگ میں کود پڑے: اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ، بیرشیبہ اور ایلات میں سائرن بج اٹھے
Web Desk
28 March 2026
یمن کے حوثی بھی امریکا ایران جنگ میں شامل ہوگئے،، حوثیوں نے اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ کردیا، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح یمن سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی تصدیق کی۔ حوثیوں نے میزایل حملہ جنوبی اسرائیل پر کیا۔ حملے میں ہلاکتوں یا نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کا حملہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے پہلا حملہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ خطرے کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کردیا ہے، بیرشیبہ شہر اور نواح میں سائرن بجائے گئے۔ جبکہ مکینوں کو ہوم فرنٹ کمانڈ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی۔ ایلات میں بھی ابتدائی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026