LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

ورلڈارتھ ڈے، ملک بھرمیں سرکاری عمارتوں کی لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند

Web Desk

28 March 2026

زمین سے محبت کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں کی لائٹوں کو ایک گھنٹے کیلیے بند کردیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت اور ورلڈ ارتھ ڈے کے پیش نظر رات 8 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بند کردی گئیں۔اسلام آبادمیں شاہراہ دستور، ریڈزون مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ تمام سرکاری عمارتوں میں غیرضروری لائٹس بند کی گئیں۔اس کے علاوہ پارلمنٹ ہاؤس، سینٹ، ایوان صدر، سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کی بھی غیر ضروری لائٹس بجھائی گئیں۔

ادھر راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی سرکاری دفاتر میں غیرضروری لائٹیں بند کی گئیں۔اس کے علاوہ لاہور میں بھی مرکزی شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کی گئیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں بھی ورلڈ ارتھ ڈے کے تحت ایک گھنٹے کیلیے لائٹیں بند کی گئیں۔