LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

Web Desk

29 October 2026

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے خوراک سمیت مختلف ضروری اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ دوسری جانب مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 6 فیصد تک کمی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے اجناس کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ ‘کموڈیٹی آؤٹ لک’ کے مطابق سال 2026 کے دوران عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافے کا قوی امکان ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ توانائی اور خوراک کی یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سبب بن سکتی ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، 2026 میں عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں مجموعی طور پر 32 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، جب کہ برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح، عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتوں میں بھی سال کے دوران 10 فیصد اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے ایک اور اہم حصے میں پاکستان کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران ملک میں کپاس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے، جب کہ عالمی سطح پر بھی مجموعی طور پر کپاس کی پیداوار 3 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ دنیا کے دیگر بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چین کی پیداوار 6 فیصد اور امریکہ کی پیداوار 3 فیصد گھٹنے کی توقع ہے، اس کے برعکس برازیل اور بھارت میں کپاس کی پیداوار میں ایک ایک فیصد اضافے کی نوید سنائی گئی ہے۔ عالمی بینک کی اس رپورٹ میں یہ خوش آئند پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ سال 2027 کے دوران عالمی اجناس کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی آ سکتی ہے اور برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت کم ہوکر 79 ڈالر فی بیرل تک آنے کا امکان ہے، تاہم اس تمام تر کمی کے باوجود 2027 میں بھی عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد اضافے کا خطرہ بدستور برقرار رہے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے علاوہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے باعث بحیرۂ اسود کے اہم راستے سے زرعی اجناس کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے، جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ‘ال نینو’ کے ممکنہ منفی اثرات نے بھی زرعی پیداوار کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔