LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان

Web Desk

14 November 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے بھر میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے اور تمام مائننگ لیز منسوخ کرنے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے لیز ہولڈرز اور ٹھیکیداروں کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا کہ کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ہزاروں ٹریکٹرز، ایکسکیویٹرز اور ہیوی ڈمپرز استعمال کر کے ماہانہ درجنوں کلوگرام سونا نکالا جا رہا تھا، جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ افغانستان منتقل ہو کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا اور مائننگ مافیا تحفظ کے بدلے فتنہ الخوارج کے کمانڈروں کو لاکھوں روپے بھتہ ادا کرتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس غیر قانونی کان کنی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے بعض رہنماؤں سمیت 12 سیاست دان ملوث ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد مشینری ضبط کر کے قانونی جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ماضی میں کم جرمانے عائد کرنے والے افسران کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کامیاب آپریشن سے واپسی پر فتنہ الخوارج کے حملے میں ایک ڈی ایس پی اور 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 11 خوارج ہلاک کر دیے گئے اور معدنی وسائل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔