LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

Web Desk

14 November 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین سمیت مجموعی طور پر 154 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران دو کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جن میں اسلام آباد کے ایک چار منزلہ کال سینٹر سے 143 جبکہ راولپنڈی کے کال سینٹر سے 11 افراد کو حراست میں لیا گیا، جو ایشیائی و جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں سے بڑے پیمانے پر آن لائن فراڈ اور اسکام میں ملوث تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کا نیٹ ورک چار مختلف مراحل میں کام کرتا تھا، جہاں پہلے مرحلے میں متاثرین کے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروا کر ان کی موبائل گیلری اور حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی اور انہیں معمولی رقم بطور قرض دی جاتی تھی، جس کے بعد دوسرے مرحلے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے متاثرین کی تصاویر اور ویڈیوز کو فحش مواد میں تبدیل کر کے انہیں بدنامی کے خوف سے بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹوری جاتی تھیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے کال سینٹر میں جعلی پولیس اسٹیشنز تک بنا رکھے تھے جبکہ آن لائن جوا ایپس کے ذریعے بھی ابتدائی منافع کا لالچ دے کر شہریوں کی مالی استطاعت کا اندازہ لگانے کے بعد انہیں لوٹا جاتا ہے، تاہم آن لائن جوا کھیلنے اور ایپس چلانے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور عوام کو ان فراڈ کال سینٹرز کے طریقہ واردات سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔