LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

عالمی یومِ خواتین: نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے میں تقریب، خواتین کے کردار کو خراج تحسین

Web Desk

9 March 2026

نیویارک: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے اور شمالی امریکا میں پاکستانی کاروباری افراد کی تنظیم کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمیونٹی کے افراد، ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اَتوزئی نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور ان کے لیے محفوظ اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔

تقریب میں پاکستانی نژاد معروف معالج ڈاکٹر عذرا رضا کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے تجربات اور کامیابیوں سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے خواتین کو آگے بڑھنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کے شرکاء نے خواتین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔