بہاولنگر معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون قتل
Web Desk
25 June 2026
بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک دوسرے پر اینٹوں اور ڈنڈوں کے بے دریغ وار کیے گئے۔ اس دوران شدید چوٹیں لگنے کے باعث ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جن کی شناخت ذکراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔پولیس حکام نے مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ ذکراں بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا سائنسی تعین کیا جا سکے۔ڈونگہ بونگہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور معصوم جان لینے والے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ
19 November 2026
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
19 November 2026