ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں دوبارہ اضافہ، ٹماٹر کی قیمتیں سب سے زیادہ بڑھیں
Web Desk
22 November 2025
اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی سالانہ شرح مہنگائی 3.53 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 13 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔
اس ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 57.03 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لہسن 2.61 اور چینی 2.23 فیصد مہنگی ہوئی۔ کیلے اور چائے کی قیمتیں بالترتیب 0.72 اور 0.59 فیصد بڑھیں۔ اس کے علاوہ ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پیاز 12.38 اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا۔ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026