ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ٹماٹر کی قیمت میں 34.91 فیصد کا بڑا اضافہ
Web Desk
30 October 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ادارہ شماریاتِ پاکستان کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 34.91 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ آلو 3.27 فیصد، ڈیزل 2.53 فیصد، دال چنا 2.11 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب، ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران بجلی کے سہ ماہی نرخوں میں 3.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرغی 2.95 فیصد، انڈے 2.81 فیصد، آٹا 0.83 فیصد اور ایل پی جی 0.73 فیصد سستی ہوئی۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 0.39 فیصد، چینی 0.35 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 0.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر جاری اعداد و شمار کے مطابق، ایل پی جی کی قیمت میں 106.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، بجلی کے سہ ماہی نرخ 52.38 فیصد، ڈیزل 45.13 فیصد، پٹرول 43.61 فیصد، آٹا 34.87 فیصد اور مرغی 31.72 فیصد مہنگی ہوئی۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر آلو 38.67 فیصد، ٹماٹر 27.99 فیصد اور انڈے 26.70 فیصد سستے ہوئے، جبکہ چینی کی قیمت میں 25.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر دال مسور 8.37 فیصد اور دال مونگ 6.42 فیصد سستی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026