LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

Web Desk

16 October 2026

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے ایران کے خلاف اقتصادی کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے ‘آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ’ کے تحت نئی مالیاتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے ایک بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ ان نئی پابندیوں کا ہدف ایران کے ساتھ مالی روابط رکھنے والا ایک عراقی بینک، نیز مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں پھیلے متعدد مالیاتی نیٹ ورکس ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن ایرانی معیشت کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کر رہا ہے اور تہران پر مالیاتی و معاشی دباؤ کی پالیسی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت اور اس کی مسلح افواج کو فوجی سرگرمیوں کی مالی اعانت سے محروم کرنا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ایران کے نام نہاد اتحادی اور حامی بھی تہران کو متوقع معاشی تباہی سے بچانے میں ناکام رہیں گے