LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے

Web Desk

10 October 2026

امریکی تعلیمی اداروں اور عالمی تحقیقی حلقوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے بڑھتے ہوئے غیر متوازن استعمال پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جدید میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں تقریباً 95 فیصد طلبہ اپنے تعلیمی ہوم ورک اور اسائنمنٹس AI چیٹ بوٹس سے مکمل کروا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس رحجان کے باعث طلبہ حقیقی علمی صلاحیتیں اور تحریری مہارتیں سیکھنے کے بجائے صرف “سیکھنے کی خوش فہمی” کا شکار ہو رہے ہیں۔

اساتذہ کے لیے صورتِ حال مزید چیلنجنگ اس وقت بن گئی جب جدید “ہیومنائزنگ” (Humanizing) اے آئی ٹولز سامنے آ گئے، جو بوٹ کی تحریر کو اتنی صفائی اور فطری انداز میں بدل دیتے ہیں کہ اساتذہ کے لیے AI سے لکھی گئی تحریر کو پکڑنا ناممکن حد تک مشکل ہو گیا ہے۔ ریسرچرز کے مطابق اساتذہ اور تعلیمی ادارے “ڈیٹیکٹرز بمقابلہ ایویڈرز” (Detectors vs Evaders) کی اس تکنیکی جنگ میں عملاً ناکام ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی ایک تازہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل AI پر انحصار انسانی ساخت، تنقیدی سوچ اور علم کو دبا رہا ہے جس کا حتمی نتیجہ شدید کم عقلی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ 27 مختلف لارج لینگوئج ماڈلز (LLMs) کا جائزہ لینے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ بہترین AI چیٹ بوٹس کی معلومات میں روایتی گوگل سرچ انجن کے مقابلے میں 19 فیصد کم تنوع (Diversity) ہوتا ہے۔ یعنی چیٹ بوٹس گھسے پٹے اور ایک جیسے خیالات فراہم کرتے ہیں، جس سے انسانی ذہن میں نئے اور تخلیقی خیالات کا احاطہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی جا رہی ہے۔