LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا فلائی دبئی کی شام کے شہر حلب کیلئے روزانہ براہ راست پروازیں شروع اسرائیلی فوج کا غزہ میں مکان پر فضائی حملہ، فلسطینی میاں بیوی 4 بچوں سمیت شہید ایران جنگ میں امریکا کو جھونکنے والا اسرائیل پیچھے ہوگیا یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

امریکی سینیٹ، ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری کی قرارداد مسترد

Web Desk

5 March 2026

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا پابند بنانے سے متعلق اہم قرارداد مسترد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، 100 رکنی ایوان میں ہونے والی پولنگ میں قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے۔ سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ اس قرارداد کو ڈیموکریٹس اور چند ری پبلکن سینیٹرز نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ صدر ایران پر کسی بھی ممکنہ فضائی حملے یا فوجی کارروائی سے قبل امریکی کانگریس سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کریں۔ تاہم، ایوان کی اکثریت نے اس پابندی کو قومی سلامتی کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف سخت گیر پالیسی جاری رکھنے کے لیے مزید سیاسی تقویت ملے گی۔