LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ کراچی ڈیفنس تشدد کیس: انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی فدا جانوری ذمہ دار قرار، مقدمہ درج کرنے اور معطلی کی سفارش ایران جنگ کے 6 ماہ بعد مزید پراعتماد ہوگیا: امریکی اخبار بائیں بازو کے انتہا پسند، کمیونسٹ امریکا کی شکست چاہتے ہیں: ٹرمپ میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی

ایران پر حملہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیاپر احسان اور خدمت ہے، امریکی صدر

Web Desk

7 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، کوشش ہے کم سے کم جانی نقصان ہو،  امریکا نے ایران پر حملہ کرکے دنیا پر احسان اور مشرق وسطیٰ کی خدمت کی ہے۔

امریکی نے فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو بھاری ضرب لگی ہے۔

ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں اور ملک کی فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کا بڑا حصہ ناکارہ بنا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس سے قبل امریکی حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملوں سے پہلے ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو فیصلہ کن دھچکا پہنچا ہے۔صدر ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکی حملوں میں ایران میں ہلاک ہونے والے افراد انتہائی بیمار ذہنیت کے لوگ تھے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرکے اس پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔