ایران پر پیشگی کارروائی درست فیصلہ تھا، ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں: ٹرمپ
Web Desk
4 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پیشگی کارروائی امریکا کے مفاد میں تھی اور اس وقت امریکا صورتحال پر مکمل کنٹرول میں ہے۔
ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر بروقت حملہ نہ کیا جاتا تو ایران جلد ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیتا اور امریکا کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل نظام اور لانچروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران خطے میں اپنے پڑوسی ممالک اور اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا، تاہم امریکی اقدامات کے بعد صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں قیادت کے خواہشمند افراد کو ختم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری مفاہمت کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدہ امریکا کے لیے نقصان دہ تھا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا سے تیل کی درآمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ
22 July 2026
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026