امریکامیں پیٹرول کی قیمتیں ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر
Web Desk
6 March 2026
ایران کےخلاف جنگ کے آغاز کے بعد امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 7 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.32 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی۔ یہ قیمت ستمبر 2024 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمتیں اب اس سطح سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ مدت کے آغاز پر تھیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں پیٹرول کی قیمت میں 34 سینٹ یعنی تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکامیں ڈیزل کی قیمت میں اس سے بھی زیادہ تیزی دیکھی گئی۔جہاں ڈیزل کی اوسط قیمت 4.33 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو نومبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ اس اضافے سے اشیا کی ترسیل کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026