LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

امریکا کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت کرنے سے انکار

Web Desk

11 March 2026

امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی شپنگ انڈسٹری کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

امریکی بحریہ نے شپنگ اور تیل کی صنعت کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال وہ جہازوں کو فوجی حفاظت فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے بحری جہازوں کو فوجی تحفظ دینا ممکن نہیں۔

یہ صورتحال امریکی صدر کے اس بیان سے مختلف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرے گا تاکہ اس اہم گزرگاہ سے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہو سکے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت معطل ہو چکی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔