LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی سپریم لیڈرشدیدزخمی، ملکی نظم ونسق فوجی جنرل چلارہےہیں،امریکی اخبار کا دعویٰ بھارت خطے میں امن کوششوں کو سبوتاثرکرنے سے بازرہے، پاکستان ایران نے آبنائے ہرمزمیں مزید2جہازوں کو تحویل میں لے لیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے،ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو حکم آبنائے ہرمز میں جہازوں پر عائد فیس سے حاصل پہلی آمدنی سینٹرل بینک میں جمع کرادی گئی،ایران امریکانے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور ٹینکر پر قبضہ کرلیا ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر وقت کی کوئی قید نہیں، ٹرمپ وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس توانائی بحران اور علاقائی کشیدگی کے باعث کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی: گیلپ پاکستان سروے محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی

ٹرمپ کا بحریہ کو حملے کے حکم، نیول سیکریٹری اچانک مستعفی

Web Desk

23 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایک اور ساتھی نے ساتھ چھوڑدیا۔ایران پرحملوں کےلیے بحریہ کو حکم ملنےکے بعد امریکی نیول سیکرٹری اچانک مستعفی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن نے ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے تصدیق کی ہے کہ جان سی فیلن اب امریکی بحریہ کے سیکریٹری نہیں  ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اہم عہدیدار نے ٹرمپ انتظامیہ سے خود کو علیحدہ کیا ہو۔ رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف آف اسٹاف رینڈی جارج نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے لیے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان سے درخواست کی تھی۔

امریکی بحریہ کے سیکرٹری جان سی فیلن ایک ایسے وقت میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں کہ جب صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے نیوی کو حکم دیا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کردیں۔