ایران میں امریکی و اسرائیلی حملے جاری، شہری اور امدادی کارکن متاثر
Web Desk
13 March 2026
امریکی اور اسرائیلی فورسز کے ایران میں حملے جاری ہیں، فضائی حملوں کے دوران ایرانی ہلال احمر کے تین کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکا نے ایران کے اٹھاون بحری جہاز تباہ اور اکتیس بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج نے ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ یونیسف نےکہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں گیارہ سو سے زائد بچے جاں بحق یا زخمی ہوچکے ہیں، ان میں دو سو بچے ایران، اکیانوے لبنان ، چار اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں شہید ہوئے۔ ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں امیر سعید ایراوانی کے مطابق اب تک ایک ہزار تین سو اڑتالیس شہری جاں بحق اور سترہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں بمباری اور دھماکوں کی شدت بڑھ گئی ہے، تازہ حملے تہران قم روڈ پر ہوئے، اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں انسانی امداد فراہم کرنے والے عملے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے دوران عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جن سے انسانی امداد اور سروسز کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، کشیدگی کم کرنےکیلیےسفارتی طریقہ ضروری ہے، پزشکیان
20 April 2026
ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ
20 April 2026
امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ
20 April 2026