LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شدت، آٹھویں روز شہداء کی تعداد 1332 ہوگئی

Web Desk

7 March 2026

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے آٹھویں روز میں داخل ہوگئے، حملوں میں ایرانی شہداء کی تعداد ایک ہزار تین سو بتیس تک پہنچ گئی۔ امریکا اور اسرائیل نے رات گئے تہران میں سرکاری اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ امریکا نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں بی ٹو بمبار، ایف ففٹین، ایف سکسٹین، ایف ایٹین، ایف ٹوئنٹی ٹو ریپٹر اور ایف تھرٹی فائیو، اے ٹین طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا گیا جہاں کھڑے طیاروں کونشانہ بنایا گیا۔ تہران کے مغربی حصے میں زور دار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ آزادی ٹاور کے قریب شدید بمباری کی گئی جس میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ایران کے تینتالیس بحری جہازوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے، بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین کی گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز بھی تباہ کردیئے۔ جبکہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ بمباری سے ایران کے 6 بیسلٹک میزائل لانچر اور تین ایڈوانس دفاعی نظام بھی تباہ کردیے گئے۔