امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
Web Desk
18 October 2026
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو فوری طور پر اپنے جوہری عزائم ترک کر کے معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ اسے تباہ کن امریکی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی ریاست ٹینیسی کی ایک یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کو جلد یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہوتا ہے یا عسکری نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تہران ممکنہ فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے جبکہ حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغیوں کی مالی معاونت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن لاطینی امریکہ میں ایران، چین اور روس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے وینزویلا میں حالیہ امریکی آپریشنز کو تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ تیل کے وسیع ذخائر کے باعث وینزویلا امریکہ کے لیے اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026