LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظورکرلی

Web Desk

11 March 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر کیے گئے حملوں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

خلیجی ممالک کی تیار کردہ اس قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران شریک نہیں ہوئے۔

پاکستان نے بھی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اسے شریک پیش کنندگان میں بھی شامل کیا گیا۔

بحرین کے مندوب کے مطابق اس قرارداد کو 135 ممالک کی مشترکہ حمایت حاصل رہی، جو اقوامِ متحدہ کی تاریخ میں ایک نمایاں سفارتی مثال ہے۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے اور خطے میں جاری کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو بھی خدشات لاحق ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

اجلاس میں اماراتی مندوب محمد ابو شہاب نے کہا کہ ایرانی حملے دہشت پھیلانے کی کوشش ہیں اور عالمی برادری کو اس معاملے پر مؤثر ردعمل دینا چاہیے۔