LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے: اقوام متحدہ

Web Desk

4 March 2026

اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک عظیم انسانی المیے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے نمائندے ٹام فلیچر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری کی شدت کے باعث اقوامِ متحدہ کی امدادی کارروائیوں اور ردِعمل دینے کی صلاحیت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ٹام فلیچر نے مزید خبردار کیا کہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ “آبنائے ہرمز” اگر طویل عرصے تک رکاوٹوں کا شکار رہا، تو عالمی سطح پر خوراک کا بحران پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے کی صورت میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی، جس کا سب سے زیادہ اثر غریب ممالک اور جنگ زدہ علاقوں کے عوام پر پڑے گا۔