برطانیہ سمیت بارہ ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
Web Desk
9 September 2026
برطانیہ سمیت دنیا کے 12 اہم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے اور ان کی خریدو فروخت پر پابندی کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ مشترکہ بیان جاری کرنے والے ممالک میں برطانیہ کے علاوہ فرانس، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن شامل ہیں۔ ان تمام ممالک نے اپنے متفقہ بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر ‘دو ریاستی حل’ کے امکانات اور عالمی امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں اور بستیوں کے قیام میں اسرائیلی قابضین کی مدد کرنے والی بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے انکشاف کیا کہ سیز فائر کے باوجود 1200 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے واضح شواہد موجود ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر تشدد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ تاہم، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن ان تجارتی پابندیوں میں شامل نہیں ہوگا اور امریکہ ایسا کوئی اقدام نہیں چاہتا جس سے خطے کی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو۔
متعلقہ عنوانات
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
24 November 2026
ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
24 November 2026
کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک
24 November 2026
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026