LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

ترکیے نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر داعش حملے ناکام بنا دیئے: ترک میڈیا

Web Desk

25 December 2025

ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کی سکیورٹی فورسز نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران داعش کے ممکنہ حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں استنبول کے 124 مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق چھاپوں کے دوران ہتھیار، گولہ بارود اور تنظیمی دستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش کے حامی ترکی میں غیر مسلم افراد پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور گرفتار افراد بیرونِ ملک داعش آپریٹیوز سے رابطے میں تھے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے بروقت کارروائی کی۔ ترک حکومت نے عوام کو کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ترکیے کی تقریباً 900 کلومیٹر سرحد شام سے ملتی ہے جہاں داعش کی سرگرمیاں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔