اسرائیل ہمیں نئے دشمن کے طورپرپیش کرناچاہتاہے، ترک وزیرخارجہ
Web Desk
14 April 2026
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ترکیہ کو ایک نیا دشمن قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترک سرکاری میڈیا انادولو ایجنسی کے ہیڈکوارٹر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی بقا کیلئے کسی نہ کسی دشمن کی ضرورت ہوتی ہے اور ایران کے بعد اب وہ ترکیہ کو ’دشمن‘ کے طور پر پیش کرنا چاہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ سمجھتا ہےکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور کسی بھی ملک کو گزرنے کے لیے فیس ادا نہیں کرنی چاہیے۔ ممالک کے درمیان اعتماد کو تقویت دینے کے لیے خطے میں سیکیورٹی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ لبنان میں جو کچھ ہورہاہے وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران علاقائی تنازع کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب
7 July 2026
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران
7 July 2026
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026