صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل پر 500فیصد ٹیرف ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار
Web Desk
8 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد عالمی منڈیوں میں بے چینی بڑھ گئی جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہو گئی۔
بھاری ٹیرف سے متعلق خبروں کے بعد بھارت کی اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی، جہاں سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں مجموعی طور پر 9 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ ٹیرف بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا ہے، جسے صدر ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہو گئی ہے، جبکہ بل کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے۔ بل منظور ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے مجاز ہوں گے۔
بھارت پہلے ہی امریکی 50 فیصد ٹیرف کے باعث معاشی دباؤ میں ہے، جبکہ نئے بل سے چین اور برازیل جیسے بڑے ممالک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے عالمی توانائی منڈی اور ابھرتی معیشتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026