ایران سے جنگ جیت گئے مگر ابھی نہیں نکلیں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
Web Desk
12 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے تاہم امریکی افواج فی الحال وہاں سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
امریکی ریاست کینٹکی میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے اٹھاون بحری جہاز تباہ کیے اور اکتیس بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا، جبکہ ایرانی بحری اور فضائی صلاحیت کو بھی بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے یہ جنگ ابتدائی گھنٹوں میں ہی جیت لی تھی، تاہم جب تک مقررہ اہداف مکمل نہیں ہوتے امریکی افواج ایران سے واپس نہیں جائیں گی۔
تیل کے بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اسٹریٹجک ذخائر سے چار سو ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔
امریکی صدر کے مطابق تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے امریکا اپنے اسٹریٹجک تیل ذخائر سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے امریکی محکمہ توانائی کو آئندہ ہفتے سے اسٹریٹجک ذخائر سے ایک سو بہتر ملین بیرل تیل جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ حکام کے مطابق اس عمل میں تقریباً ایک سو بیس دن لگ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026