ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر
Web Desk
10 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور امریکا نے ایران کی طاقت کو وقت سے پہلے ہی کمزور کر دیا ہے۔
فلوریڈا میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اب تک ایران کے 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ان کے مطابق دیکھا جائے تو امریکا جنگ جیت چکا ہے، تاہم ایران نے ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق زمینی فوج بھیجنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آ چکی ہے اور امریکا ایران کی ڈرون سازی کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکا حملہ نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر امریکا یا اس کے اتحادیوں پر حملہ کر دیتا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایرانی ڈرونز اور بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ایران کی ڈرون بنانے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی کی دھمکی سے نہیں ڈرتا اور ایران خطے میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا بڑا ملک ہے، جس کی مثال حماس اور حزب اللہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026