ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ
Web Desk
7 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ایران پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور اس نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، تاہم ہزاروں سال میں پہلی بار ایران کو خطے کے ممالک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی عبوری قیادت نے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کی منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان ممالک کی سرزمین سے نہ کیا جائے۔
تاہم اس بیان کے فوراً بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈے اور مفادات ان کے بنیادی نشانے ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ پیغام میں مزید حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے رویے کے باعث اب ایسے علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے جنہیں اب تک ہدف نہیں بنایا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
5 September 2026
احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی
5 September 2026
لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق
5 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
5 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے
5 September 2026
سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے
5 September 2026
امریکا کی ایران کی مالی معاونت کرنیوالے عالمی مالیاتی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی
5 September 2026