LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف کا انڈونیشن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2026 پیش، حکومت اور اپوزیشن میں سخت جملوں کا تبادلہ این ایچ اے کی آمدن 109 ارب تک پہنچ گئی، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، دو شہری زخمی، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب وفاقی وزارتوں میں ایک لاکھ سے زائد آسامیاں خالی، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش سینیٹ نے نیب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا، چیئرمین کی مدت ملازمت اور اپیلوں میں اصلاحات شامل پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، سکیورٹی ذرائع پاکستان کی تمام بندرگاہوں کے داخلے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی علاج کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا پنجاب حکومت کا “وزیراعلیٰ رحمت کارڈ” متعارف کرانے کا فیصلہ، بیواؤں کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کیخلاف اپیل سننے کا اختیار نہیں: وفاقی آئینی عدالت ایران کے امریکا اور اسرائیل پر تازہ حملے، 10 ڈرونز تباہ، 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا، ایرانی ملٹری کمان ختم ہوگئی: ٹرمپ

Web Desk

2 March 2026

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی ملٹری کمان مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

اپنے ویڈیو خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران پاسداران انقلاب اسلامی کی تنصیبات اور ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق 9 بحری جہازوں اور ایرانی بحریہ کی ایک عمارت پر بھی حملہ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت ختم ہو چکی ہے اور بہت سے افراد ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنا دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، تاہم مزید امریکی ہلاکتوں کا امکان بھی موجود ہے اور امریکا اپنے شہریوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ایرانی شہری اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنا ملک واپس لیں۔ ان کے مطابق جنگ چار ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت کے قیام کی بات کی۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔