لودھراں کے قریب تیزگام ٹرین کو حادثہ، 4 بوگیاں الٹنے سے 25 افراد زخمی، 8کی حالت تشویشناک
Web Desk
24 March 2026
پنجاب کے ضلع لودھراں میں افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ لودھراں کے نواحی علاقے آدم واہن کے قریب رونما ہوا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 25 زخمیوں میں سے 17 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ 8 شدید زخمی مسافر تاحال ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین کو 5 بوگیوں کے ساتھ کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی دیگر مسافر ٹرینوں کو لودھراں اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے تاکہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026