LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہمارے پڑوسی ممالک ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اورماسکوکادورہ کرینگے، ایرانی میڈیاکی تصدیق اسحاق ڈاراوروسی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلیے تعاون پر گفتگو ایران کے پاس مذاکرات کی میزپر دانشمندانہ فیصلہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیردفاع   ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑگئی، مجتبیٰ خامنہ ای اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی امور پر مشاورت پنجاب حکومت کی اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کا آغاز، زمین اور گرانٹ دینے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع جرمنی میں آبدوز کے اندر جاتے ہوئے گر گئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں: نیویارک ٹائمز پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 3.45 ارب ڈالر کا تمام قرض ادا کر دیا، اسٹیٹ بینک خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 ہلاک معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان

تہران ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی میں تیزی

Web Desk

24 April 2026

تہران کے مرکزی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت مسقط اور استنبول کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم ایجنسی کے مطابق اتوار کو تہران سے مسقط اور استنبول کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے 18 اپریل سے مرحلہ وار اپنے فضائی آپریشنز بحال کرنا شروع کیے تھے، جس کے تحت چار مراحل پر مشتمل منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ابتدائی مرحلے میں مشرقی علاقوں میں پروازیں بحال کی گئیں جبکہ 20 اپریل کو بڑے ہوائی اڈوں، بشمول خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سروسز کی بحالی کا مقصد معمول کی پروازوں کو جلد از جلد بحال کرنا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔