LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

لودھراں: تیزگام ایکسپریس حادثہ، 13 گھنٹے بعد اپ ٹریک بحال

Web Desk

25 March 2026

لودھراں: لودھراں کے قریب آدم واہن ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ رات پیش آنے والے تیزگام ایکسپریس حادثے کے 13 گھنٹے بعد ‘اپ ٹریک’ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ٹریک کو کلیئر کیا گیا، جس کے بعد کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس اور لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو اس ٹریک سے گزارا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات 9 بجے تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔ اس افسوسناک واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ‘ڈاؤن ٹریک’ کی بحالی کے لیے کام اب بھی تیز رفتاری سے جاری ہے اور بھاری مشینری کی مدد سے الٹی ہوئی بوگیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگلے 2 سے 3 گھنٹوں میں ڈاؤن ٹریک بھی مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا، جس کے بعد ٹرینوں کا شیڈول معمول پر آ جائے گا۔