LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

ٹیلر سوئفٹ سب سے امیر خاتون گلوکارہ، دولت 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی

Web Desk

7 June 2026

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاسمیٹکس یا برانڈ معاہدوں کے بجائے ان کی موسیقی، گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل ہوا ہے۔

ان کی مالی کامیابی میں عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے کنٹرول نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر 2023 اور 2024 کا “ایراز ٹور” ان کے کیریئر کا بڑا سنگ میل ثابت ہوا، جس سے اربوں ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے پرانے البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کے فیصلے کے بعد انہیں اپنے میوزک کے حقوق پر دوبارہ کنٹرول حاصل ہوا، جس سے ان کی رائلٹی آمدن میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔