ایران کی آڑ میں یہود و نصاریٰ کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے: طاہر اشرفی
Web Desk
28 March 2026
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ‘استحکامِ پاکستان کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل خطے میں شیعہ سنی لڑائی کروا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں جس کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ ایرانی مجاہدین یہود و نصاریٰ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان برادر اسلامی ملک ایران پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی مہم کو “جھوٹ کا پلندہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس پاکستان اور ایران کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران پر حملے سے چند روز قبل دانستہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پیدا کی گئی تاکہ ایران کو تنہا کیا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اڈے موجود ہیں، انہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
کانفرنس کے دوران انہوں نے اسرائیل کے “100 سالہ منصوبے” اور بلوچستان میں ممکنہ ‘فالس فلیگ آپریشن’ کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ لبنان، فلسطین، کویت اور سعودی عرب سب ہمارے لیے اتنے ہی عزیز ہیں جتنا کہ ایران۔ انہوں نے مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بندش اور اسرائیلی وحشت پر عالمی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان داخلی طور پر متحد ہے اور دشمن کی جانب سے کلبھوشن یادیو جیسے کرداروں کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026