LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

شہباز شریف ہتکِ عزت کیس: بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Web Desk

3 April 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر کردہ ہتکِ عزت کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 7 اپریل کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے اپنا حقِ دفاع (Right of Defense) ختم کیے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس سے قبل، سابق جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 7 اپریل کی سماعت میں یہ طے پائے گا کہ آیا بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں دوبارہ دفاع کا موقع دیا جائے گا یا سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا۔