LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی جناح ائیرپورٹ: امیگریشن کاونٹرز پر عملہ غائب ، مسافر پریشان لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا رمضان کے استقبال پر خصوصی اعلان بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع متحدہ عرب امارات نے رمضان میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا امن کی ضمانت نہ ملی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نمیبیاکو شکست دے کر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا ملکی تجارت کو بڑا دھچکا، سات ماہ میں برآمدات 35.21 فیصد تک گر گئیں عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے: عظمیٰ بخاری فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد

پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

Web Desk

18 February 2026

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر کیس کی اپیل بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا گیا، اس لیے مہلت دی جائے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ وہ عدالت میں موجود تھے مگر انہیں اس کیس میں نوٹس نہیں ہوا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ کو نوٹس کر دیا جائے، لیکن ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اپیل قابل سماعت ہے یا نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔