LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

توانائی بچت کیلیےپنجاب میں پیٹرول کی تقسیم کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم سے کرنے کی تجویز

Web Desk

24 March 2026

 

ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے کےلیےپنجاب حکومت نے اہم اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو نئی سفارشات بھجوا دی ہیں جس میں وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔  اسکولز میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات کی سفارشات بھی تجاویز میں شامل ہیں جبکہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت سے میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی ہے ۔