سہیل آفریدی کا سندھ اور بلوچستان پر اربوں روپے ہڑپ کرنے کا الزام، وفاقی حکومت کو ‘عقل سے فارغ’ قرار دے دیا
Web Desk
25 March 2026
پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم تو کر دیا گیا ہے، لیکن ان کا جائز مالیاتی حصہ تاحال فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے ان علاقوں کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
سہیل آفریدی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے قبائلی اضلاع کے حصے کے 278 ارب روپے سندھ اور 118.1 ارب روپے بلوچستان لے گیا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاق کے ساتھ ہر میٹنگ میں یہ مطالبہ دہرایا گیا لیکن وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو حق لاہور اور کراچی کے شہریوں کا ہے، وہی حق قبائلی علاقوں کے عوام کا بھی ہے، مگر انہیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس سال اے آئی پی (AIP) کی مد میں وفاق نے صوبے کو ایک ارب روپے بھی جاری نہیں کیے۔ سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے ایثار اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک کی بہتری کا سوچنا صرف پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے؟ انہوں نے وفاقی حکومت کو ‘عقل سے فارغ’ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے معاندانہ رویے پر نظر ثانی کریں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026