امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک
Web Desk
20 April 2026
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بار پھر فضائی حادثے کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا سی-402 (Cessna C-402) تھا، جو جڑواں انجن والا ایک چھوٹا طیارہ ہے۔ فلوریڈا کی پاسکو کاؤنٹی میں ہونے والے اس حادثے نے اس وقت مزید شدت اختیار کر لی جب گرنے والے طیارے کی وجہ سے ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، جس سے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے حکام نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026