سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ: افسران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم، نالوں کی صفائی اور نکاسیِ آب کیلئے ہائی الرٹ جاری
Web Desk
19 March 2026
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں ‘رین ایمرجنسی’ نافذ کر دی ہے۔ اسپیشل سیکریٹری محکمہ بلدیات نے تمام میونسپل کارپوریشنز، کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیز کو ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
مراسلے میں سخت وارننگ دی گئی ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری یا اسٹیشن چھوڑنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ بلدیات نے میونسپل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں رہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس، بھاری مشینری اور گاڑیوں کو ہر وقت فعال رکھیں۔
صوبائی حکام نے نالوں کی صفائی اور نکاسیِ آب کے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بارش کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام متعلقہ اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رین ایمرجنسی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026