LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا امریکا، عراق معاہدہ: بغداد میں امریکی سفارتخانے کا کنٹرول مقامی انتظامیہ کے سپرد نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک ہم پر جنگ مسلط کی تو وہی حشر کریں گے جو پچھلے سال کیا تھا: خواجہ آصف ترک وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاع مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Web Desk

26 September 2026

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حیدرآباد میں ہندو تاجر نریش کمار کوہستانی کے قتل اور ان کی گولیاں لگی لاش ملنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے مکمل، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو جائے وقوعہ سے سائنسی اور فرانزک شواہد محفوظ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی سوراخ رساں ٹیموں کے ذریعے جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی تفتیشی اسکواڈ تشکیل دیے جائیں۔ انہوں نے کیس کی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ہندو تاجر کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔