کفایت شعاری: سندھ کابینہ کا 3 ماہ تنخواہ نہ لینے اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ
Web Desk
25 March 2026
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ کابینہ کے اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی بچت اور معاشی استحکام کے لیے حکومتِ سندھ وفاقی حکومت کے تمام اقدامات پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ کابینہ نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ توانائی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے سندھ میں جمعہ کے روز ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک اور ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت اس پر لبیک کہے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ توانائی کی بچت میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ یہ ایک مشترکہ قومی مسئلہ ہے۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی اہم اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی کھپت کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026