پاکستان میں شوال کا چاند نظرآگیا، عیدالفطرکل منائی جائے گی
Web Desk
20 March 2026
پاکستان میں شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الفطر بروز ہفتہ منائی جائے گی۔سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں جمعۃ المبارک کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوئے، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے، ایران میں ہفتے کو عید منائی جائے گی۔
ادھر ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی جمعۃ المبارک کو عید منائی گئی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔
امریکا میں بھی عیدالفطرہفتے کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جمعۃ المبارک کو عید منانے کا اعلان کیاتھا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطرہفتے کومذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
18 July 2026
آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا
18 July 2026
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
18 July 2026
وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
18 July 2026
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ
18 July 2026
چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
18 July 2026
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026