انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
Web Desk
31 October 2026
خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف اور جامع انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور جب پارٹی اراکین پارلیمنٹ کا حصہ ہیں تو پارلیمانی کمیٹیوں سے باہر نکلنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
شوکت یوسفزئی نے تمام پارلیمانی کمیٹیوں میں بھرپور شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اندر بیٹھ کر ہی اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ کمیٹیوں سے بائیکاٹ کرنے یا باہر نکلنے سے پارٹی کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے اور ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارلیمنٹ میں اپنا فعال سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کر کے بھیجا ہے، اس لیے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ آنے والی انتخابی اصلاحات کے لیے بھرپور تیاری کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ سیاسی رویوں میں پیدا ہونے والی تلخی نے ملکی سیاسی ماحول کو مزید خراب کر دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک بیٹھے کچھ یوٹیوبرز کے منفی اور بے بنیاد بیانیے نے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026