LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنکی کیس میں بڑے بڑے نام ہیں، کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: شرجیل میمن کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا مسافر ریل نظام ہڑتال کے باعث بند، لاکھوں مسافر پریشان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر  پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف  پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد، تحریک انصاف نے فیصلہ سیاسی انتقام قرار دے دیا جیٹ فیول سستا، کمرشل پروازوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا امکان ہمیں قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی سٹی کورٹ؛ یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی 22 مئی تک پولیس ریمانڈ پر SIU کے حوالے حکومت کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان پانڈا بانڈ کا اجرا پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، چینی چینل کو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Web Desk

3 April 2026

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے شاہ محمود قریشی کی دو مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ مقدمات تھانہ گلبرگ اور جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) پر حملوں کے الزامات کے تحت درج کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جیل حکام کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جج ارشد جاوید کا تبادلہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے کیس کی باقاعدہ کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی اور پراسکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شاہ محمود قریشی کی یہ درخواستیں دوبارہ بحال کی گئی تھیں۔