چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
Web Desk
25 September 2026
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں چمن سیکٹر پر سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے دراندازی اور جارحیت کی کوشش کو بھرپور انداز میں ناکام بنا دیا ہے۔ اس بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر اشتعال انگیزی اور دراندازی کا ناپاک عزم ظاہر کیا گیا، جس پر پاک فوج نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر دشمن کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی افواج نے زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر کے ذریعے مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا، جس سے دراندازی کا پورا منصوبہ خاک میں مل گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاک افواج ملکی سرحدوں کے دفاع اور افغان سرزمین سے ہونے والی ہر قسم کی دراندازی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان سیکٹر میں بھی سکیورٹی فورسز نے اسی نوعیت کی ایک اور دراندازی کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا تھا۔
متعلقہ عنوانات
جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان
25 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات
25 September 2026
راولپنڈی: وکیل فیصل ملک کا علیمہ خانم کے مقدمے میں دفاع کا موقع نہ ملنے پر شدید اظہارِ تشویش
25 September 2026
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے
25 September 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
25 September 2026
یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
25 September 2026
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
25 September 2026
امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی
25 September 2026