مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان کی دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہتے ہیں، سعودی سفیر
Web Desk
1 April 2026
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ذمے دارانہ مؤقف ارو دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔
سعودی سفیرنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں، جارحانہ اقدامات خود مختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہیں۔سعودی سفیر نے کہا کہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملوں میں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے، رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دانشمندی اور عالمی یکجہتی ہی بحران پر قابو پانے کا ذریعہ ہے، ہم سب کے مستقبل کےتحفظ کےلیے عالمی قوانین کا احترام ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026